ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلوروسمیت8؍اضلاع کورونا وائرس کے سرخ زمرے میں شامل؛ ان اضلاع میں لاک ڈاؤن کو مزید شدت سے نافذ کرنے پولیس محکمہ کی تیاری

بنگلوروسمیت8؍اضلاع کورونا وائرس کے سرخ زمرے میں شامل؛ ان اضلاع میں لاک ڈاؤن کو مزید شدت سے نافذ کرنے پولیس محکمہ کی تیاری

Thu, 16 Apr 2020 08:53:02    S.O. News Service

بنگلورو،16؍اپریل (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے ان علاقوں کی زمرہ بندی کردی گئی ہے جہاں کورونا کے زیادہ متاثرین پائے جاتے ہیں۔

حکومت نے اپنے منصوبہ کے مطابق ریاست کے اضلاع کو سرخ، زعفرانی اور زرد زمروں میں بانٹنے کا اعلان کیا ہے۔وزارت صحت کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ سرخ زمرے میں وہ اضلاع شامل ہیں جہاں کورونا وائرس کے تازہ واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ ان تمام اضلاع کو کووڈ ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔ ان میں بنگلورواربن،میسورو، بیلگاوی، دکشن کنڑا، بیدر، کلبرگی، دھارواڑ اور باگلکوٹ اضلاع شامل ہیں۔

شہر بنگلورو میں اب تک کورونا کے 71 معاملات سامنے آئے ان میں سے 35 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 2 کی موت ہوچکی ہے۔ باقی 31 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ میسورو میں 58 کیس سامنے آئے ان میں سے 12 صحت یاب ہوچکے ہیں۔بیلگاوی میں 19 معاملے سامنے آئے اور ان میں سے ایک کی موت ہوگئی ۔ دکشن کنڑا میں 11 معاملے سامنے آئے اور ان میں سے 8 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بیدر میں 13 معاملے سامنے آئے ہیں۔ کلبرگی میں 17 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے تین کی موت ہوچکی ہے۔

اس دوران ریاستی داخلہ بسوراج بومئی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کر لی ہے۔

شیواجی نگر علاقے کا دورہ کر کے یہاں لاک ڈاؤن کے لئے کئے گئے انتظامات کا مقامی رکن اسمبلی رضوان ارشد اور پولیس کمشنر بھاسکر راؤ کے ہمراہ جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کو آنے والے دنوں میں حکومت نے اور سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے تک ریاست میں جم، شراب خانوں، ہوٹلوں ، شاپنگ مالس، دکانوں ، مذہبی مقامات، سنیما گھروں وغیرہ کو بند ہی رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔انہوں نے نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے جن اضلاع کو زعفرانی زمرے میں رکھا گیا ہے ان میں بلاری، منڈیا، بنگلورو رورل، اُدپی، داونگیرے، گدگ، ٹمکورو، کورگ وجئے پور، چکبالاپور اور اتر کنڑا شامل ہیں۔

ریاست کے 11 اضلاع ایسے ہیں جہاں سے کورونا وائرس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ان اضلاع کو گرین زمرے میں رکھا گیا ہے یہاں سماجی فاصلوں کی پابندی کے ساتھ معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اجازت دی جاسکتی ہے۔

اس موقع پر شہر کے پولیس کمشنر بھاسکر راؤ بی بی ایم پی کمشنر انیل کمار، کارپوریٹر عمران پاشاہ اور دیگر موجودتھے۔ 


Share: